8th International Conference on Global Halal Food Industry Insights from Pakistan

Upcoming Events - This event news was published on Wed, 24 Apr 2024 21:57:31 +0500

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے ادارہ  علوم اسلامیہ ،اسلامک ریسرچ سنٹر، فیکلٹی آف فوڈ سائنسز ایند نیوٹریشن کے اشتراک اور پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن و بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے باہمی تعاون سے عالمی حلال فوڈ انڈسٹری کے عنوان پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا 

. کانفرنس کی افتتاحی  تقریب میں مفکرین، اہل علم اور طلباءوطالبات کی ایک بڑی تعداد مکمل نظم و ضبط اور نہایت ذوق وشوق کے ساتھ شریک ہوئی۔ دو روزہ بین الاقوامی علمی اور تحقیقی کانفرنس میں مقامی، ملکی محققین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی مہمان پروفیسرز نے بھی حلال فوڈ انڈسٹری کی حوالے سے مختلف تحقیقی مقالہ جات اور ملخص پیش کیے۔

 جامعہ بہاءالدین زکریا کے جناح آڈیٹوریم میں منعقدہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کی صدارت فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز اینڈ لینگویجز کی ڈین ڈاکٹر صائقہ امتیاز  نے کی ۔

فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن جامعہ بہاءالدین زکریا کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ انہوں نے مخیر اداروں اور شخصیات کا بالخصوص شکریہ ادا کیا۔

ڈائریکٹر ادارہ علوم اسلامیہ جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے کانفرنس کا تفصیلی تعارف بیان کیا اور کہا کہ یونیورسٹیوں بالخصوص عالم اسلام کی جامعات اور حکومتوں کو حلال فوڈ مارکیٹ کے بڑھتے ہوئے چیلنجز(حلال برانڈنگ، پیکجنگ اور حلال تشہیر  وغیرہ) کو سمجھنا ، پوری ذمہ داری کے ساتھ  قبول کرنا اور نبھانا ہوگا جو کہ اسلامی احکام پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ بہت سے معاشی فوائد اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الحق ڈائریکٹر ادارہ تحقیقات اسلامیہ اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد کو تین نکات، علم، مہارت اور  رویے کے ذریعے بڑی تشریح و تفصیل کے ساتھ واضح کیا۔

بر ملائشیا سے لائے ہوئے مہمان ڈاکٹر شہیر اکرم بن حسن نے کانفرنس کے مرکزی خیال اور اس کے فوائد و ثمرات پر گفتگو کی اورجامعہ بہاءالدین زکریا کے عالمی اداروں کے اشتراک کے ساتھ اس کے قیام پر بہت خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد انجم نے پاکستان میں حلال سرٹیفیکیٹس کی مختصر تاریخ بیان کی۔ انہوں نے یونیورسٹی میں بیچلر ان حلال فوڈ کا ڈگری پروگرام شروع کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ اس کا نصاب تیار کیا جانا چاہیے۔ 

کانفرنس میں ترکی سے تشریف لائے ہوئے مسٹر احسن اووٹ، یوکے سے حافظ سلیم، یوگنڈا سے عبد الحافظ، طارق سرور اعوان، ڈاکٹر طاہر ظہور، پروفیسر ڈاکٹر جاوید عزیز، پروفیسر ڈاکٹر فقیر محمد انجم نے بھی خطاب کرتے ہوئے حلال خوراک سے متعلق دور جدید کے تقاضوں کو بہتر انداز میں سمجھنے اور اس کے مطابق جامع لائحہ عمل تیار کرکے اس انڈسٹری کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے پر  زور دیا۔

افتتاحی تقریب کے آخر میں اسلامک ریسرچ سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب نے طلباءوطالبات کو پاکستان کا مستقبل قرار دیا نیز منتظمین اور حاظرین کی دو روزہ عالمی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر کاوشوں کو سراہا. 

تقریب کے اختتام پر معزز مہمانان گرامی کو  یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں. ۔  کانفرنس میں  پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض، پروفیسر ڈاکٹر توصیف سلطان، ڈاکٹر انیلہ حمید ، ڈاکٹر طارق اسماعیل ، ڈاکٹر خرم افضل، ڈاکٹر ماجد ، ڈاکٹر عدنان امجد، پروفیسر  اسمعیلٰ ،پروفیسر ڈاکٹر اسٹینلی،ڈاکٹر باؤچینگ،  مظہر اقبال،پرویز اقبال انصاری،ڈاکٹر شکیل احمد،ڈاکٹر تنویر احمد، ڈاکٹڑ عاصم فراز، ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق، ڈاکٹر رمضان شیخ،  ڈاکٹر سعدیہ خان، ڈاکٹر خالد حسین، ڈاکٹر سبط ِ عباس،ڈاکٹر کنزیٰ عزیز اعوان، ڈائٹیشن صائمہ لطیف، ڈاکٹر شغیف اعجاز،  ڈاکٹر توصیف اصغر،  ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رضیہ شبانہ ، ڈاکٹر منزہ حیات، ڈاکٹر فریدہ یوسف، ڈاکٹر محمد امجد، ڈاکٹر جمیل نتکانی ، ڈاکٹر عصمت بتول، ڈاکٹر حامد اعوان، ڈاکٹر قاریہ نسرین، ڈاکٹر غازی عبدالرحمن قاسمی، ڈاکٹر سارہ چوہدری، ڈاکٹر ظفر اقبال سعیدی، ڈاکٹر عبنرین علی، حافظہ سندس زمان، ڈاکٹر عارف متین، ڈاکٹر فرخ صدیقی، ڈاکٹر عثمان سلیم اور دیگر فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی.

8th International Conference on Global Halal Food Industry Insights from Pakistan
Developed & Maintained by IT Center, Bahauddin Zakariya University, Multan (itcenter@bzu.edu.pk). Disclaimer: Data on this website is only for information and can not be used for any legal purpose.