Latest Updates
Two Days Workshop
Upcoming Events - This event news was published on Thu, 18 Apr 2024 18:36:36 +0500
بہاالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ، ادارہ علوم اسلامیہ میں 17 اور 18 اپریل 2024 کو اسلام اور بین الاقوامی قانون انسانیت کے دو روزہ تربیتی کورس کا انعقاد ہوا ۔ یہ تربیتی ورکشاپ بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی( آئی سی آر سی) پاکستان کے تعاون سے منعقد ہوئی۔یہ ورکشاپ BS-4th سمسٹر کے طلباء و طالبات کے لئے منعقد کی گئی کیونکہ اس کلاس کے حالیه سمسٹر میں اسلام اور بین الاقوامی قانون "انسانیت" بحثیت کورس پڑھایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں آئی سی آر سی پاکستان سے ریجنل ڈائریکٹر فار اسلامک لاء اینڈ جیورس پروڈنس ڈاکٹر ضیاء الله رحمانی ، پروفیسر عبد القدوس صہیب، پروفیسر محمد رفیق شنواری ، شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی اسلام آباد اور آئی سی آرسی کے لیگل ایڈوائزر عثمان خان نے مختلف موضوعات پر لیکچر دیئے ۔ انہوں نے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی ۔ اس ضمن میں ادارہ علوم اسلامیه کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فریده یوسف نے آئی سی آر سی کے ذمہ دران کے ساتھ معاونت کے فرائض سر انجام دہیے