BZU Main Gate
Undergraduate Admissions Fall 2025 – Last Date to Apply: June 30, 2025 (new)

Latest News & Events - Thu, 18 Jan 2024 07:47:17 +0500

Press Release regarding issuing of LLB Roll No. slips

Views: 135

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے اعلامیہ کے مطابق ایل ایل بی( تین سالہ پروگرام )سال 2016,2017اور 2017,2018 میں ان الحاق شدہ لاء کالجز جنہیں وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بحوالہ خط نمبری DFZ/JIT,BZU/2023/5907 تاریخ 9-7-23 و بطور خاص قائم کردہ کمیٹی اپنی رپورٹس میں کلیئر قرار دے چکی ہیں میں داخلہ لینے والے امیدواران جنہوں نے بالترتیب حصہ دوئم پہلا سالانہ امتحان 2020 و حصہ سوئم پہلا سالانہ امتحان 2021 کے لیے اپنے داخلہ فارم متعلقہ کالجز کے پرنسپلز کی ضروری تصدیق کے بغیردفتر ہذا کو ارسال کیے ہیں انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے کالج سے کم از کم تین اساتذہ کرام مکمل کوائف کے ساتھ( نام ، شناختی کارڈ رابطہ نمبر مضامین کی تفصیل کے ساتھ )جن سے تعلیمی سال کے دوران مضمون ؍مضامین پڑھے ہیں سے اس امر کا تصدیقی سرٹیفیکیٹ مورخہ 31-1-24 تک مہیا کریں کہ ان مضامین میں انہوں نے مطلوبہ تعداد میں کلاسیں پڑھیں ہیں اور حاضری پوری کی ہے بصورت دیگر انہیں رول نمبر سلپس کا اجراء ممکن نہ ہوگا.